18 ستمبر 2013 - 19:30
میکسیکو، سمندری طوفان سے80 ہلاک دس لاکھ متاثر

میکسیکومیں سمندری طوفان، بارش، سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 80 افراد ہلاک ہو گئے۔

ابنا: فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو میں سمندری طوفان کے باعث ہونے والی موسلا دھار بارش، سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 80 افراد ہلاک اور دس لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔ امدادی سامان دور دراز علاقوں میں پھنسے لوگوں تک پہنچانے میں مشکل پیش آ رہی ہے۔میکسیکو کا صوبہ گوریرو سمندری طوفان مینوئیل کے ٹکرانے سے سب سے زیادہ متاثر ہوا۔  طوفان کیوجہ سے شہر کی بندرگاہ بند کی جا چکی ہے جبکہ لوگوں کو تفریحی مقاصد کے لیے ساحلوں کا رخ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔......./169